الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی  کے 43 ارکان قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کر دیا۔ جس کے بعد قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ان 43 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کر کے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اس سمری پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو آج ڈی نوٹی فائی کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی۔ یادر ہے کہ مزید 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی ہونے  کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریکِ انصاف کے 122 اور شیخ رشید کو ملا کر 123 اراکین ڈی نوٹیفائی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے