وزیراعلی سندھ

سیلاب کے دوران پاک فوج اور بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران پاک فوج اور بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز 2022 کی ایئر شو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک افواج کی صلاحیتوں کا پیشہ ورانہ مظاہرہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئیڈیاز پاکستان کی مثبت اور ترقی پسند تصویر پیش کرنے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہتھیاروں کی نمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ دفاع کے لیے ذمہ داری نبھانا اہم ہے، اس طرح کی نمائش اور تیاری امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دنیا بدل چکی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی بدترین لہر دیکھی، پاکستان کے بہادر سپاہیوں نے دہشت گردی جیسے تمام چیلنجز کا خاتمہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے