کیپٹن صفدر

عمران خان! جب جیل جاؤگے تو اتنا روگے جتنا اعظم سواتی نہیں رویا ہوگا، کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب جیل جاؤگے تو اتنا روگےجتنا اعظم سواتی نہیں رویاہوگا۔ ان کہنا ہے کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کے ذمہ دار سے حساب لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پرانی انارکلی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف نے سیاست کو  نہیں ہر دور میں ریاست کوبچایا، ملک کے مسائل حل کرنےکی کوشش پر نواز شریف کاراستہ روکاگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ریاست کو بچانے کےلیے سیاسی کمائی قربان کرنے کےلیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بڑے کٹھن مرحلے سے گزر رہے ہیں، آئی ایم ایف کو پیغام دیا ہے کہ ہم اپنا پروگرام پورا کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم بلا تاخیر 9واں جائزہ مکمل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کو بچانا ہے تو ہمیں سیاست کو قربان کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  ہم مل کر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے