فریال تالپور

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج اور  رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے درخواست دائرکی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ جوابدہ فریال تالپور نے اپنے اثاثے ظاہر کیے، نااہلی کے لیے مواد اور ٹھوس ثبوت دینا ہوتا ہے، درخواست گزار نااہلی کا کیس بنانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے