جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں کو اذیت میں مبتلا نہ کیا کریں، اسلم شیخ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کے معروف اداکار اسلم شیخ نے اپنے انتتقال کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں نے انہیں اور اہلخانہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ان جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ خدارا اس طرح جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں کو اذیت میں مبتلا نہ کیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلم شیخ نے کہا ہے کہ ایسی جھوٹی خبروں سے سانحات بھی جنم لے سکتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں اسلم شیخ نامی ایک اداکار تھے ان کی وفات ہوئی اور کسی نے میری تصویر کے ساتھ یہ خبر وائرل کردی کہ میرا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے دنیا بھر سے ان کے اور اہل خانہ کے پاس فون کالز آنے لگیں اور وہ جب سے اپنے زندہ ہونے کی گواہی دے رہے ہیں۔

اسلم شیخ نے کہا کہ بتانا چاہ رہا ہوں کہ وہ زندہ اور صحت مند ہوں اور لوگ جھوٹی خبروں سے پریشانی کا شکار نہ ہوں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے معروف ٹی وی و فلم کے اداکار اسلم شیخ جو اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں گزشتہ دنوں ان کے کسی مخالف نے ان کی وفات کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے