عمران خان

مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ رجسٹرار آفس نے 20 دسمبر کو کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔  یاد رہے کہ رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کیس سے متعلق عمران خان، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق ایک شہری کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں، عدالت نے فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، انہوں نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا ایک کی معلومات چھپائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے