الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سے پیپلز پارٹی کے 10، ایم کیو ایم کا ایک اور ایک آزاد سینیٹر منتخب ہوا جبکہ ایم کیو ایم کے امیر علی الدین اور آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کی کامیانی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ پیپلزپارٹی کے مسرور احسن، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی، کاظم علی سید اور ندیم احمد بھٹو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جبکہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹس پر پیپلزپارٹی کے سرمد علی اور ضمیر گھمرو کا نوٹفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی نشستوں پر قرت العین مری اور روبینہ قائم خانی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ سندھ سے اقلیت نشست پرپیپلزپارٹی کے پونجو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پنجاب سے 12 منتخب سینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق ن لیگ کے 9، سنی اتحاد کونسل اور متحدہ وحدت المسلمین کا ایک ایک جبکہ ایک آزاد امیدوار محسن نقوی کامیاب ہوئے۔

بلوچستان سے 11 سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے 3،3 ، جے یو آئی کے 2، این این پی اور این پی کا ایک ایک جبکہ ایک آزاد امیدوار انوارالحق کاکڑ کامیاب ہوئے۔ جنرل نشستوں پر احد چیمہ، پرویز رشید، علامہ ناصر عباس، حامد خان، طلال چوہدری اور ناصر محمود، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر محمد اور نگزیب مصدق ملک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے