حمزہ شہباز

اللّٰہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔ عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ انشا اللّٰہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے