مراد علی شاہ

افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

ٹھٹہ (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں۔ مواچھ گوٹھ واقعے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مواچھ گوٹھ واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت ہی بزدلانہ واقعہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ مواچھ گوٹھ جیسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ الله تعالی دہشت گردوں کو دوزخ نصیب کرے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عاشورہ پر مزید سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی سخت ہونے سے لوگوں کو تکلیف ضرور ہوتی ہے لیکن عوام کو چاہیے کہ حکومت سے تعاون کریں۔ یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے حساب سے نیا نصاب متعارف کروایا ہے، سندھ میں تعلیمی نصاب بہت بہتر ہے اور ہم اپنے بچوں کو اپنے تجربے کے حساب سے مزید بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے