ذبیح اللہ مجاہد

افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ طالبان

اسلام آباد (پاک صحافت) طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی صورت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ناامنی پیدا کرنا نہیں چاہتے اور افغانستان کی سرزمین ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا داخلہ مسئلہ ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا مسلمان برادر ملک اور دوسرا گھر ہے۔ پاکستان نے ہزاروں افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم دوحہ میں موجود ہے، امید ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ داعش ہمارا دشمن ہے جبکہ تمام اسلامی ممالک داعش کے مخالف ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہم طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے اسلامی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے