امتیاز شیخ

اعلیٰ عدالتیں اور عسکری ادارے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیں، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے  مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں اور عسکری ادارے پی ٹی آٸ رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیں۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ  ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی  کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری انتشار اور انارکی کی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی  کے رہنماء ملک میں خودکش دھماکوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، عمران خان اور ان کے ساتھی اقتدار کے بھوکے ہیں۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ عمران خان یا کوئی  بھی شخص وطن سے زیادہ مقدم نہیں ہے، وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔ ملک کے خلاف بات کرنے والے وہ لوگ ہیں جوصبح اٹھے تو ایوان کے رکن سلیکٹ ہوچکے تھے۔ امتیاز شیخ نے یہ بھی کہاکہ عوام ملک دشمن عناصر کا بائیکاٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے