خورشید شاہ

اعلی عدلیہ کو جانبداری کے تاثر سے باہر نکلنا ہوگا۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اعلی عدلیہ کو اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے جانبداری کے تاثر سے باہر نکلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر الزامات میں صداقت ہے تو عمران خان مقدمہ قوم کے سامنے رکھیں۔ عمران خان کبھی بھی کسی فورم پر ان معاملات کو نہیں اٹھائیں گے، ایسا ہوا تو پھر قمر جاوید باجوہ بھی عمران خان کی کہانی عوام کے سامنے رکھ دیں گے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو فوری الیکشن کی امید تھی اس لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا، جب فوری الیکشن کا امکان ختم ہوگیا تو سائفر پر معافی مانگ لی۔ عمران خان کی سیاست کسی مخصوص ایجنڈے کے گرد گھومتی ہے، اس سیاست سے ملک اور ادارے تباہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام عدل کے عدم توازن نے سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کر رکھا ہے، اداروں کی بے جا مداخلت کی روک تھام کے بغیر جمہوریت کی کامیابی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے