پاک فوج

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، سوات میں سیلاب میں پھنسے 110 افراد کو بچالیا

سوات (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں جاری سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو بچالیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریسکیو آپریشن خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک کیا گیا جس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ متاثرین کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے دیر اسکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کردیا ہے جس کا لینڈ لائن نمبر 0945-825526 ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت حکومت اور پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا برباد ہوا، اخونزادہ چٹان

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی رہنما اخونزادہ چٹان کا کہنا ہے کہ لاڈلہ راج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے