راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی نے  ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلم بھوتانی ہوں گے۔

تفصیلات کے  مطابق محمد اسلم بھوتانی کوآڈیو لیک تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ اور خالد حسین مگسی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے کی مدد لے سکے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے