مراد علی شاہ

اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اقدامات کررہی ہے۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پورے عالم اسلام کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دی ہے اور مسلمانوں کو پاکستان کی سالمیت، سیلابی صورتحال کی تباہ کاریوں کے نقصانات کے خاتمے کیلئے دعا کی اپیل کی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پولیس اور دیگر اداروں نے دہشت گردی کے خلاف سخت محنت کی ہے، پولیس نے دہشت گرد گرفتار بھی کیے ہیں اور مقابلوں میں ہلاک بھی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے پولیس اقدامات کررہی ہے جبکہ میں خود روزانہ کی بنیاد پر کرائم کی صورتحال مانیٹر کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے