پاک فوج

اسلام آباد میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) امن امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے دستے اسلام آباد میں پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج کو طلب کیا گیا تھا، پاک فوج کے دستے مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔ آئین کے آرٹیکل 245 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فوج کو طلب کیا گیا ہے، پاک فوج کے دستے اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھیں گے۔

فوجی دستوں کی تعیناتی سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے طلب کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مشتعل کارکنوں نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا تھا۔

حالات کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے حکومت نے فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت وفاقی کابینہ نے پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنےکی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے