اسد قیصر

اسد قیصر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے اسد قیصر کو طلب کیا گیا ہے۔ اسد قیصر کو 11 اگست کو ایف ائی اے خیبر پختونخوا آفس میں دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔ جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی۔

اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق اسد قیصر کے دو بینک اکاؤنٹ ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاؤنٹ کھولنے اور اِنہیں چلانے سے منسلک ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور اِن دو بینک اکاونٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے