عامر لیاقت

استعفیٰ لینا ہی تھا تو عثمان بزدار کو ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ عامر لیاقت

کراچی (پاک صحافت) عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے استعفی لینا ہی تھا تو اسے اتنا ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی، باعزت طریقے سے بھی استعفی لیا جاسکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے عثمان بزدار کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پرویز الہٰی کے سامنے عثمان بزدار کو مقصود چپڑاسی کی طرح بلوا کر استعفیٰ لیا تاکہ ان کی انا کو تسکین پہنچے۔

عامر لیاقت کا مزید کہنا ہے کہ عثمان بزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ استعفیٰ لیا اور پرویز الہٰی کی انا کو تسکین پہنچا کر آپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے۔ خان صاحب پارٹی میں دوبارہ شامل ہوں! میں اس خان کو جانتا تھا جو فائٹر اور ٹائیگر تھا وزیراعلی کو جلانے والا لائٹر نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے