وزیر تعلیم سندھ

اساتذہ کی 37 ہزار سے زائد بھرتیاں آئی بی اے سکھر کے تحت کروانی ہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ اساتذہ کی 37 ہزار بھرتیاں آئی بی اے سکھر کے تحت کروانی ہیں، کورونا کی وجہ سے اساتذہ کی بھرتیوں میں تاخیر ہوئی، کوشش کریں گے کہ اساتذہ کی جلد بھرتیاں کریں۔ ان کا کہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی ایک جامع پالیسی بنائی ہے، ٹیچرز اپنی خواہشات کے مطابق پوسٹنگ نہیں کراسکتے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ پہلے ہمارا منصوبہ تھا کہ ٹیچرز کو تین سالوں میں بھرتی کریں گے، مگر اب ٹیچرز کو ایک سال میں بھرتی کیا جائے گا۔ سعید غنی کاکہنا ہے کہ جہاں زیادہ ٹیچرز تھے وہاں سے ٹیچرز نکال کر بند اسکول بھیجے ہیں، بہت سے اساتذہ ہم نے پکڑے جو گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لے رہے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ سندھ میں تعلیم کے بجٹ میں اس مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم نے ریلیز ہونے والے فنڈز میں سے 80 فیصد کو استعمال کیا، موقع نہ مل سکا کہ ہم اسمبلی میں اپنی کارکرگی رکھ سکیں۔ پرانے اسکولوں کی بحالی پر اس مرتبہ زیادہ خرچ کریں گے، محکمہ خزانہ نے مزید رقم دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے