مریم اورنگزیب

اردوان، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان کیمسٹری قابلِ ذکر ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترک اور غیر ملکی مبصرین نے دیکھا کہ ترک صدر اردوان، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان کیمسٹری قابلِ ذکر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت اور عقیدے میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ خوش گوار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ یہ سب مشکل وقت اور خوش گوار لمحات میں متواتر تبادلوں اور ملاقاتوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے، پاک ترکیہ تعلقات میں غیر معمولی بہتری نواز شریف کے بطور وزیرِ اعظم تیسرے دور میں آئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ محبت اور احترام کا اس سے زیادہ مظاہرہ نہیں کہ اردوان نے 2016ء میں بیٹی کی شادی میں نواز شریف سے گواہ بننے کی درخواست کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ اسٹیڈیم میں جب اس بات کا اعلان کیا گیا تو ترک عوام نے اپنے لیڈر کی پاکستانی لیڈر کے لیے چوائس پر زوردار تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے