مولانا فضل الرحمن

سوئیڈن سے سفیر کو واپس نہ بلایا گیا تو ہر جمعہ کو احتجاج ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان

کراچی (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اگر سوئیڈن سے سفیر کو واپس نہ بلایا گیا تو ہر جمعہ کو احتجاج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قرآن، ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان سمیت اسلامی دنیا سوئیڈن سے سفیر واپس بلوائے، سفیروں کو واپس نہ بلایا گیا تو ہر جمعہ کو احتجاج ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا مسلمان بپھر گئے تو زمین تنگ کردیں گے اور تمہیں کہیں جینے کا موقع نہیں ملے گا، مسلمان وسیع النظر ہیں حضرت محمد کی طرح عیسی علیہ السلام اور موسی علیہ السلام کو بھی سچا پیغبر، انجیل اور تورات کو بھی الہامی کتاب سمجھتے ہیں تمام آسمانی کتابوں کی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان قرآن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں خون کا نذرانہ دے کر قرآن کی حفاظت کریں گے، اسرائیل کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان میں اسرائیل کے ایجنٹس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ آج کا مظاہرہ پاکستان کی سرزمین سے بارش کا پہلا قطرہ ہے، آج کا اجتماع سوئیڈن میں قرآن کریم کی توہین پر دکھ اور غصہ کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے