مریم اورنگزیب

اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں کاسلسلہ ختم کردیا گیا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت)  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  کہا ہے کہ پیمرا ٹیم کی کارکردگی  قابل تعریف ہے، پیمرا ٹیم اچھا کام کررہی ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں کاسلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مختلف وزارتوں میں رولز میں لچک پیدا کرکے بھرتیاں کی گئی ہیں ، میری طرف سے پی ٹی وی میں بغیر میرٹ پر کی گئی بھرتی پر نرم رویہ کی بات غلط ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے  سرکاری ٹی وی میں سیاسی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی ہیں، سیاسی بنیاد پر ہوئی  بھرتیوں سے متعلق  کارروائی کرکے کچھ لوگوں کو برطرف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت میں نہ صرف ایکشن لیا گیا بلکہ برطرفیاں بھی کی گئی ہیں اور اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے