شہزاد سعید چیمہ

چوہے کی طرح بنی گالا کے بل میں چھپنے والے کو کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی،شہزاد سعید چیمہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکریٹری شہزاد سعید چیمہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چوہے کی طرح بنی گالا کے بل میں چھپنے والے کو کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے جاری بیان میں کہا کہ جھوٹے فتنے کی سیاسی موت نے عمران نیازی کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  فارن فنڈنگ کیس میں ممکنہ گرفتاری کے خوف سے فسادی کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزاد سعید چیمہ نے مزید کہاکہ  بحران خان کا 20 ٹوئنٹی بیانیہ ہر جلسے میں بدلتا ہے، جھوٹے فتنے کی سیاسی موت نے اسے ذہنی مریض بنا دیا ہے، ملتان کو زیادہ لوٹوں کا طعنہ دینے والا کس منہ سے وہاں جا رہا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ اولیاء کی سر زمین والے اپنی توہین کرنے والے کو معاف نہیں کریں گے، نیازی کا بیانیہ، جھوٹ کا میزانیہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے