مفتاح اسماعیل

احتساب کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے  وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، شوکت ترین نے صحیح کہا کہ عمران خان کی وجہ سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا، زلفی بخاری کی آمدن بڑھی ہے کیونکہ وہ اپنا پرائیویٹ جہاز لے کر دبئی گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عمران خان نے 13 ہزار ارب روپے کا مقروض کردیا ہے، مسلم لیگ ن نے پورے پاکستان میں موٹروے بچھائی اور سی پیک لے کر آئے۔ راولپنڈی میں رنگ روڈ بھی انہوں نے نہیں بنایا بلکہ صرف زمین خریدی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ  سی پیک کا عمران خان کے دور میں کون سا منصوبہ شروع ہوا ہے؟ پچاسی لاکھ پاکستانی اس وقت بے روزگار ہوچکے ہیں، ساڑھے سات کروڑ افراد کی تنخواہ اٹھارہ ہزار روپے سے کم ہے،عمران خان دو کروڑ لوگوں کو غربت کے نیچے لے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے