شرجیل میمن

احتجاج میں جن کی موٹرسائیکلیں جلیں انہیں نئی موٹرسائیکل دیں گے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران جن لوگوں کی موٹرسائیکلیں جلائی گئیں سندھ حکومت انہیں نئی موٹرسائیکل دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکلوں کے پیسے ان ہی دہشتگردوں سے وصول کیے جائیں گے، دہشتگردوں کی شناخت ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت 9 مئی کے پیچھے تھی، عمران خان نے ادارے پر الزام لگایا لیکن ویڈیوز میں ان کے اراکین نظر آرہے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ اس کا حساب کون دے گا، پولیس والوں پر تشدد کیا گیا، کیا لوگوں کو چھوڑ دیا جائے گا؟ بدترین طریقے سے املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو تھیلے بھر بھر کر ضمانت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اور ہمارے رہنماؤں کو تو سالوں گزر جانے کے باوجود ضمانت نہیں ملتی تھی، یہ دہرا معیار ختم ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے