رانا ثناءاللہ

آصف زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے اپنی کمزوری کا اعتراف کیا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے اپنی کمزوری کا اعتراف کرلیا ہے۔ زرداری نے کہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں اعتراف کیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے کی طاقت نہیں رکھتے اور وہ ایک کمزور آدمی ہیں۔ زرداری نے کہا کہ ان کا ایک ہی بیٹا ہے جس کے علاوہ ان کا کوئی نہیں اس لئے وہ کسی سے لڑنے کو تیار نہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے یہ باتیں کی ہیں جس کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے اور اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے رانا ثناءاللہ کی جانب سے کی گئی باتوں کی تصدیق اسی پروگرام میں ہی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے