شہباز شریف

آشیانہ اقبال ریفرنس، شہباز شریف سمیت تمام ملزمان بری

لاہور (پاک صحافت) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ یاد رہے کہ رہے کہ 2 مرکزی ملزمان ندیم ضیا اور کامران کیانی پہلے بری ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت کے جج نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کے خلاف 2018ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم آج شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ کیس سے بری ہونے والوں میں فواد حسن فواد، احد چیمہ، شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر، اسرار سعید اور عارف بٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وکلاء سے آج معاونت طلب کی تھی جبکہ شہباز شریف سمیت دیگر نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آشیانہ اقبال پروجیکٹ میں کرپشن کے الزامات غلط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے