آرمی چیف

آرمی چیف کی ٹیکس معلومات لیک کرنے والے دو افسران نوکری سے فارغ

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ٹیکس معلومات لیک کرنے والے دو افسران نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ان لینڈ ریونیو کے دو افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ فیڈل بورڈ آف ریونیو کی تحقیقات کے دوران پیشرفت سامنے آئی ہے اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افسران سے ڈیٹا لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں، دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہوا ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کی خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے