بلاول بھٹو

8 فروری کو سرپرائز دیں گے۔ بلاول بھٹو

کوئٹہ (پاک صحافت) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو سرپرائز دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں الیکشنز کیسے ہوتے ہیں میں یہ جانتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ پاکستان کے عوام جب جاگ جاتے ہیں اور فیصلہ کرلیتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا راستہ نہیں رو سکتی۔ 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ ہمیں بتایا جا رہا ہے جو 3 دفعہ وزیراعظم بنے وہ چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف بتایا جا رہا ہےکہ چند سال قبل جس شخص نے وزیراعظم ہوتے ہوئے لاپتا افراد کے مسئلے کو نظر انداز کیا 70 سالہ نوجوانوں کا لیڈر یہی ملک کے اور عوام کے آپشنز ہیں؟۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے عوام کا فیصلہ لے لیا ہے مگر میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ ان سب کو 8 فروری کو سرپرائز دیں۔ بڑی تعداد میں نکلیں اور اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی قسمت ان 2 افراد کے حوالے نہ کریں جن کی پرانی طرز سیاست نفرت کی سیاست، تقسیم کی سیاست مسائل کو نظر انداز کی سیاست اور وہ سیاست جس نے میرا اور آپ کا خون سستا کردیا ہے ان کو پھر سے موقع نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے