قمر زمان کائرہ

آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان سے کوئی نہیں پوچھے گا۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان سے کوئی نہیں پوچھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان جو مرضی ہے کریں، اُن سے نہ کسی نے پوچھا ہے اور نہ کسی کو پوچھنا ہے۔

مشیر کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنی پارٹی کے لیڈر سے مشاورت کرنے گئے ہیں، واپس آکر وہ اتحادیوں سے بھی مشاورت کریں گے۔ جس کے بعد آرمی چیف کی تعیناتی کے متعلق متفقہ طور پر فیصلہ کیا جائے گا۔ لیکن عمران خان سے کسی کو پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے