چینی سفیر

پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع ہوتا ہوا دیکھتے رہے۔ چینی سفیر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع ہوتا ہوا دیکھتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں دو دفعہ ملاقاتیں کی ہیں جو پاکستان چین تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ پاک چین تعلقات کے حوالے سے یہ دونوں مواقع انتہائی اہمیت کے حامل اور واضح ہیں۔

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے دوران ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا کہ چین اپنی جاری ترقی سے پاکستان اور باقی دنیا کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھنے اور مواقع فراہم کرنے کی بنیادی پالیسی پر کاربند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے حاصل شدہ نتائج کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے