جنرل قمر جاوید باوجوہ

آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچ گئے۔ پاک فوج کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل باجوہ، رائل ملٹری اکیڈمی، سندہسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف دورے کے دوران برطانیہ کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی بلائے جانے والے پہلے پاک فوج کے پہلے سربراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے