پی پی چیئرمین

مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں، وزیرِخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر کسی طرح کے امتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ غیرمسلم شہری بھی ملک کے برابر کے شہری ہیں، 1973ع کا آئین تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ انتہا پسندی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، جس کا سدباب بھی عالمی برادری کے فراخدلانہ و بے لوث تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان تمام شہریوں کو برابر سمجھتی ہے، آئین کی رو سے پاکستان میں مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر کسی طرح کے امتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی حقیقی و واحد وارث پاکستان پیپلز پارٹی ہے، نظریہ پاکستان کی اساس مذہبی آزادی، مساوات اور سماجی انصاف ہے۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کو پارلیمنٹ، بیوروکریسی اور زندگی کے دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمائندگی کے لیے پی پی پی نے بے شمار بنیادی و نتیجہ خیز اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے