جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ

ٹیکسلا (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایچ آئی ٹی میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے ایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریز کا دورہ کیا، انہوں نے مقامی طور پر تیار کی گئی 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرلز کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول کیلئے کنجی ہے۔ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا علمی معیشت اور تحقیق و ترقی کا مرکز ہے، یہ قومی برآمدات اور معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے ایچ آئی ٹی کے اہلکاروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایچ آئی ٹی کے افسروں اور افرادی قوت کی جدید دفاعی پیداوار میں صلاحتیوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے