پاکستان ترکی

پاکستان اور ترک قیادت کا فلسطین کی حمایت میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ترکی کی اعلی قیادت نے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے حال ہی میں غاصب صہیونی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی اور نہتے فلسطینیوں پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان اور اردوغان نے مشترکہ موضوعات بالخصوص اسرائیلی مظالم پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

پاکستان اور ترکی کی اعلی قیادت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں اور مسجد اقصی پر حملہ کرکے تمام انسانی و بین الاقوامی حقوق کو پامال کیا ہے۔ پاکستان اور ترکی نے ملکر جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مجھے آگ کا دریا عبور کرکے وزیرِ اعلیٰ کی کرسی تک پہنچنا پڑا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجھے آگ کا دریا عبور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے