اسحاق ڈار

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوچکا ہے، ہمیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیر خزانہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوچکا ہے، اب ہمیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہو چکا ہے، ہمیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 10 روز میں ہم نے آئی ایم ایف کو آمادہ کرلیا، ہم چاہتے تھے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ سے زیادہ نہ ہو، وزیراعظم قوم پر 215 ارب روپے کا ٹیکس لگانے سے ہچکچا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں بہت دلچسپی لی، آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے