پیپلزپارٹی

آئندہ دنوں میں کئی بڑے نام پیپلزپارٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ذرائع

کراچی (پاک صحافت) ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں کئی بڑے نام بھی پیپلزپارٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن مہم شروع ہوچکی ہے اور ایسے میں پیپلزپارٹی نے جلسے شروع کردیئے ہیں اور پنجاب پر نظریں جمالی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے بھی ٹکٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیئے ہیں۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے کسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا امکان نہیں لیکن پارٹی نے زیادہ سے زیادہ نشستیں نکالنے کے لیے تگ و دو شروع کردی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کی بیان بازی چلتی رہتی ہے لیکن سندھ میں کسی بھی قسم کے اپ سیٹ کی توقع نہیں، صوبائی حکومت بھی واضح اکثریت سے بننے کی توقع ہے لیکن بلوچستان اور پنجاب میں زیادہ سے زیادہ نشستیں لینے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

نئی حکومت کی ترجیح سی پیک کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی ترجیح سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے