شازیہ مری

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں بد دعائیں ملیں گی، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں بد دعائیں ملیں گی۔  حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات سے متعلق شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی شکست کے خوف سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی سیاسی اور اخلاقی برتری حاصل کر چکی ہے۔ خیال رہے کہ شازیہ مری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔

واضح رہے پی پی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ   لاہور کے بہادروں نے بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی کو عزت دی ہے، ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہے مشکلات سے ڈر کر ملک چھوڑ کر نہیں بھاگتی۔

یہ بھی پڑھیں

آیت اللہ ابراہیم رئیسی

بحرانوں کے باوجود ایران کی ترقی اور پیشرفت کبھی نہیں رکے گی۔ پاکستانی صحافی

(پاک صحافت) ایک پاکستانی صحافی اور کالم نگار نے کہا ہے کہ بلا شبہ آیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے