جاوید لطیف

9مئی واقعے پر ریاست کو انصاف نہیں ملا تو نوازشریف کو کون دیگا؟ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعے  پر ریاست کو انصاف نہیں ملا تو نوازشریف کو انصاف کون دےگا؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے جاری بیان میں کہا کہ فوجی تنصیبات پرحملہ آور ہونے والے آزادہیں، دھرتی ماں کوانصاف نہیں مل رہا۔  جاوید لطیف نے کہا کہ عدلیہ کو نواز شریف کی نااہلی  کیلئے استعمال کیا گیا، اس حوالے سے  انکوائری کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے، اداروں کوخود احتسابی کرناہوگی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے