مریم اورنگزیب

9 مئی کو جو عمران خان نے کیا وہ کسی دہشت گرد نے بھی نہیں کیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کو اگر سزا مل جاتی تو آج ایسے واقعات نہ ہوتے، انہوں نے عدالت سے پیغام دیا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو 9 مئی سے زیادہ ردعمل آئے گا۔ 9 مئی کو جو انہوں نے کیا وہ کسی دہشت گرد نے بھی نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مراد سعید اور یاسمین راشد حالات خراب کرنے کی ہدایات جاری کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست انتشار، فساد اور ملک دشمنی پر مبنی ہے، انہوں نے ڈی چوک پر قبریں کھودیں، سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے لٹکائے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، انہوں نے اپنے کارکنوں کو پی ٹی وی پر حملے پر شاباش دی۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان وزیرِ اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر بھی یہی کام کرتے تھے، ان سے کوئی سوال کرتا تھا تو اس کی پسلیاں توڑی جاتیں، سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا جاتا۔عمران خان نے جی ایچ کیو پر حملہ کرایا، محب وطن جماعتیں انصاف اور عدل کو بچانے کے لیے سیاسی ردعمل دیتی ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ یہ سیاسی ردعمل قوم نے کل شاہراہ دستور پر دیکھا ہے، کل کے احتجاج میں عوامی ردعمل تھا، شاہراہ دستور پر اہم عمارتیں ہیں، کسی بھی جگہ کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے