حمزہ شہباز

9 مئی واقعات میں ملوث تمام لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات میں ملوث تمام لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوئی شادیانے نہیں بجا رہے، سیاسی مخالفین مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔ گزشتہ 4 سال جھوٹ اور انتشار کا دور رہا جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت کے سب لوگوں کو گرفتار کیا گیا، میثاق معیشت کی بات کی تو چور، ڈاکو کے نعرے لگائے گئے۔ اب مخالفین کے حساب دینے کی باری آئی تو جھوٹ کا چورن بیچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں ن لیگ نے اندھے انتقام کا سامنا کیا، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا۔ جو ہمارا دشمن ہمسایہ نہیں کرسکا وہ انہوں نے کر دکھایا، ان تمام لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف کابینہ

ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے رپورٹ کی روشنی میں سنگین غفلت کے مرتکب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے