9 مئی کے ملزمان کے روزانہ ٹرائل پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی نگراں حکومت نے 9 مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عمل در آمد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ خیال رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 3 وزراء اور اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

تٖفصیلات کے مطابق لاہور میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 9 مئی اور جڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 9 مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان 3 روز میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہےکہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جڑانوالہ میں 9 گرجا گھروں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی ہے۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید 13 گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی 2 ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

امیرمقام

ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ امیر مقام

سوات (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے