9 مئی

9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ سنادیا گیا، 51 ملزمان کو 20، 20 سال قید

گوجرانوالہ (پاک صحافت) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نتاشا نسیم سپراء نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت سزا سنادی۔ ملزمان میں پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے کلیم اللہ خان بھی شامل ہیں۔

عدالت نے 51 ملزمان کو 20، 20 سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی کی سزا سنائی ہے۔ ملزمان کو املاک کونقصان پہنچانے، سڑک بلاک کرنے، ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 51 ملزمان نامزد تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے