مصدق ملک

نوجوان مایوس نہ ہوں، مستقبل تابناک ہے۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نوجوان مایوس نہ ہوں، مستقبل تابناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ناامیدی کی فضا کو ختم کرنا ہوگا، امریکا کی معاشی طاقت کے پیچھے ایپل، گوگل اور ایمازون ہیں، ان تینوں کمپنیوں کی ویلیو 6 ٹریلین ڈالر ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی ترقی کا آغاز ہوا چند لوگ ہی امیر ہوئے، ترقی کے سفر میں شریک ہوں ہم آپ کے لیے سرخ کارپٹ بچھائیں گے۔ میں خود ائیرپورٹ پر اور ان لوگوں کو ریسیو کروں گا جو پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی ترقی کے سفر میں آئے گا اس کو دنیا کے اعلی معیار کے صحت اور تحفظ کی سہولیات دیں گے۔ پاکستان میں معدنیاتی مٹی کی قیمت چھ اعشاریہ ایک ٹریلین ڈالر ہے، مٹی نہیں ترقی بیچیں گے۔ آگے بڑھنے کا سفرکل سے شروع کررہے ہیں۔ پہلا ہدف غریب کیلئے نوکری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے