شہباز شریف

9 مئی والوں کو ایسی سزا دیں گے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی والوں کو ایسی سزا دیں گے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ شہداء کے لواحقین کے درمیان آکر فخر ہوتا ہے، وطن کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، شہداء نے دلیری سے وطن عزیز کا دفاع کیا، شہداء کی عظمت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء نے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا، شہداء کے ورثاء نے حوصلے اور ہمت سے اپنے پیاروں کی داستانیں بیان کیں، شہداء نے اپنے خون سے پاکستان کی تاریخ رقم کی، آج قوم اپنے شہداء کو سنہری الفاظ میں یاد کررہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا وجود شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے، 2019 میں دشمن نے چھپ کر وار کرنے کی کوشش کی، جانبازوں نے دشمن کی آنکھ میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا۔ عوام 9 مئی جیسی حرکتیں برداشت نہیں کرسکتی، 9 مئی کو ریاست کے خلاف بغاوت کی گئی، افواج پاکستان میں تقسیم کی کوشش کی گئی، 9 مئی کو ملک میں بغاوت کا منصوبہ بنایا گیا، ذمہ داران ہر صورت قانون کے کٹہرے میں آئیں گے، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا، قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے، ذمہ داران قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے، بے گناہ لوگوں کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگائے گا، 9 مئی کو شہداء کے اہلخانہ کے دل پر قیامت گزری، ملک کی تاریخ میں ایسا سیاہ دن دوبارہ نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے