سندھ طاس

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کی بھارتی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کی بھارتی تجویز سختی سے مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشن گنگا اور راتلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبوں کے متنازع ڈیزائن پر عالمی بینک کی ثالثی عدالت میں شکست دیکھنے پر بھارت پھر بھاگنے کی تیاری میں ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے میں نظرثانی تجویز کرکے مصالحتی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش کی ہے تاہم پاکستان نے کسی صورت سندھ طاس معاہدے میں نظرثانی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی تجویز کو ناجائز اور بے ایمان بھارتی رویے کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شق کی یکطرفہ تبدیلی و تشریح کی کوئی اہمیت نہیں، سندھ طاس معاہدہ 2 خود مختار ریاستوں کے درمیان مؤثر معاہدہ ہے، سندھ طاس معاہدے میں کوئی بھی تبدیلی دونوں پارٹیوں کے باہمی اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے جہلم اور چناب کے پانیوں پر پاکستان کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے