شازیہ مری

8 فروری کو سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو دھول چٹائی۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کے مخالفین کو دھول چٹائی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ جی ڈی اے والے اپنی زبان سنبھالیں ورنہ اسی زبان میں جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ جی ڈی اے ہر مرتبہ انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار بھی ہوتی ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ راشد سومرو اپنے لیڈر مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں کہ انہوں نے خیبرپختونخوا کتنی رقم میں بیچا۔ خیرپور کی عوام نے صدر الدین شاہ راشدی کو ایک بار پھر شکست دی، پتا نہیں وہ اپنی تقریر میں کس سے مدد مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانگھڑ گزشتہ 50 برسوں سے فنکشنل لیگ کے قبضے میں تھا، انہوں نے سانگھڑ کو تباہ کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے سانگھڑ کو سنوارا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے