مریم اورنگزیب

72 سال کی تاریخ میں کسی نے کرپشن کی ہے تو وہ عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کو کرپٹ ترین وزیر اعظم  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 72 سال کی تاریخ میں کسی نے کرپشن کی ہے تو وہ عمران خان ہیں، آڈٹ جنرل کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ عمران خان نے کووڈ فنڈ کا پیسہ بھی کھایا ہے۔ مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ جس نے توشہ خانے کی گھڑیاں بھی نہ چھوڑیں، وہ دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، آپ کے اپنے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں، آپ نے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت اس لیے دی کہ مافیا کی جیبیں بھریں، آپ نے مصنوعی قلت کی، پھر چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد دگنی قیمت پر چینی درآمد کی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ آٹے میں بھی کرپشن کی داستان ہے، پہلے ایکسپورٹ کیا پھر امپورٹ کیا، کیا نواز شریف اور شہباز شریف نے کہا تھا کہ آپ آٹا اسمگل کر دیں؟ عمران خان کے خلاف کرپشن کے الزامات پر نیب سمیت سب کی زبان بند ہو گئی، 2018ء میں آر ٹی ایس کو بٹھا کر عوام سے بدلہ لیا گیا، کارٹیلز کی جیبیں بھرنا بند ہوگیا تو عمران خان کا خرچہ بند ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے