مسلم لیگ ن

5 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل

لاہور (پاک صحافت) شہبازشریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر 5 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر، فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ (ن) شامل ہیں۔ سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کی اور کہا کہ آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں، الحمدللہ، مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔

صدر (ن) لیگ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم و ملزوم ہیں، قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے