رانا ثناءاللہ

4/3 کے فیصلے سے متعلق جو ابہام تھا وہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ سے دور ہوگیا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 4/3 کے فیصلے سےمتعلق جو ابہام تھا وہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ سے دور ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس اظہر من اللہ کے اختلافی نوٹ نے 4/3 اور 3/2 کی بحث کو ختم کردیا ہے، اس متعلق جو ابہام تھا اب وہ بھی نہیں رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی گفتگو اور فیصلوں سے متعلق میڈیا پر تفصیلی گفتگو نہیں کرسکتا، اس متعلق وہی معلومات منظر عام پر لائی جائیں گی جو اجلاس کے اعلامیہ میں درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے جس کی وجہ سے فورسز مصروف ہیں جبکہ پولیس میں اتنی سکت نہیں ہے کہ وہ انتخابات کروا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے